حقیقی زندگی پر مبنی کردار نبھانے پر خود کو زیادہ ذمہ دار محسوس کر رہا ہوں، وکی کوشل

جمعرات 10 مئی 2018 10:40

․ ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 مئی2018ء) بالی وڈاداکار وکی کوشل نے کہا ہے کہ حقیقی زندگی پر مبنی کردار نبھانے پر خود کو زیادہ ذمہ دار محسوس کر رہا ہوں۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق وکی کوشل نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ وہ اپنی چوتھی فلم میں حقیقی زندگی پر مبنی کردار نبھا رہے ہیں اور اب میں خود کو بہت ریادہ ذمہ دار محسوس کرتے ہیں ۔ وکی کوشل عالیہ بھٹ کے ساتھ فلم ’’راضی‘‘ میں دکھائی دیں گے جس میں وہ پاکستانی آفیسر کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ فلم کی ہدایتکارہ میھگنا گلزار ہیں۔ فلم11مئی کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :