رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ فلم ’’براہمسترا‘‘ کے ایکشن مناظر کی عکسبندی مئی میںکریں گی

جمعرات 10 مئی 2018 10:40

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 مئی2018ء) بالی وڈ اداکار رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ فلم ’’براہمسترا‘‘ کے ایکشن مناظر کی عکسبندی کے لئے مئی کے وسط میں شروع کریں گی۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق رنبیر کپور پہلی بار ہدایتکار آیان مکھرجی کے ساتھ کام کر رہے ہیں اداکار رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ فلم ’’براہمسترا‘‘ کے دسرے شیڈول کے لئے مئی کے وسط یا جون میں تیاریاں شروع کریں گی۔ دوسرے مرحلے کی عکسبندی بلغاریہ میں کی جائے گی جس میں ایکشن مناظر عکسبند کئے جائیں گے ۔ فلم کی کاسٹ میں امیتابھ بچن ، مونی رائے، عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور شامل ہیں۔ فلم آئندہ سال 15اگست کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :