روس کی قومی سلامتی کونسل کا اجلاس، ایران کے جوہری پروگرام پر عالمی معاہدے سے علیحدگی کے امریکی اعلان سے پیدا ہونے والی صورتحال پر غور

جمعرات 10 مئی 2018 10:40

ماسکو۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 مئی2018ء) .روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے، امریکا کے ایران کے جوہری پروگرام پر عالمی معاہدے سے علیحدگی کے اعلان سے پیدا ہونے والی صورتحال پر غور کے لئے قومی سلامتی کونسل کے اجلاس میں شرکت کی،کریملن کے ترجمان د متری پیسکوف نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اجلاس میں امریکا کے ایران کے ساتھ طے شدہ سمجھوتے سے علیحدہ ہونے کے فیصلے پر غور کیا گیا۔

(جاری ہے)

بیان کے مطابق اجلاس میں اس فیصلے پر تشویش کا اظہار کیا گیا اور ایک دفعہ پھر اس سمجھوتے کی اہمیت پر زور دیا گیا۔اجلاس میں وزیر اعظم دمتری میدویدیف ، وزیر خارجہ سرگئی لاروف، وزیر دفاع سرگئی شوئیگو ، وزیر داخلہ ولادیمیر کولوکولسٹیف، رشئین سکیورٹی سروسز کے سربراہ الیگذینڈر بورٹینی کوف، رشئین فیڈریشن کونسل کے سربراہ والنٹین ماتوی ینکو، دٴْوما کے سربراہ ویاچسلاو وولو، سکیورٹی کونسل کے سیکرٹری نکولائے پاتروشیو نے بھی شرکت کی۔