سعودی عرب، اشیاء صرف کے نرخوں میں گھپلے کرنے والے 460 اداروں کے خلاف کارروائی

جمعرات مئی 11:00

جدہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 مئی2018ء) سعودی وزارت تجارت و سرمایہ کاری کی تفتیشی ٹیم نے کہا ہے کہ گزشتہ ہفتے مملکت کے مختلف علاقوں میں اشیائے صرف کے نرخوں میں گھپلے بازی کرنے والے 460 تجارتی ادارو ں کے خلاف کارروائی کی گئی۔

(جاری ہے)

سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق وزارت تجارت و سرمایہ کاری کی تفتیشی ٹیم نے نوخوں میں گھپلے کرنے والوں کے خلاف کارروائی عمل میں لاتے ہوئے 460 تجارتی مراکز کی نشاندہی کی ہے جن سب سے نمایاںخلاف ورزی سامان پر قیمت کا اسٹیکر نہیں لگایا جانا تھا۔

علاوہ ازیں کیشیئر کے یہاں درج نرخ او رسامان پر چسپاں نرخ میں فرق پایا گیا جبکہ زائد المیعاد اشیاء بھی بھاری مقدار اور تعداد میں ذخیرہ پائی گئیں۔ وزارت تجارت نے انتباہ دیا ہے کہ رمضان المبارک میں روزہ داروں کو حفظان صحت کے ضوابط کے مطابق معیاری اشیا ء کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے مملکت کے تمام علاقوں میں وقتاً فوقتاً چھاپے مارے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :