یونان نے باغیوں کو پناہ دیتے ہوئے غلطی کی ہے، ترکی

جمعرات 10 مئی 2018 11:00

استنبول ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 مئی2018ء) ترک صدر کے ترجمان ابراہیم قالن نے کہا ہے کہ ترک باغیوں کو سیاسی پناہ دینے کا یونانی اقدام درست نہیں۔

(جاری ہے)

ترک خبرساں ادارے کے مطابق استنبول میں پریس کانفرنس کے دوران یونان کی طرف سے منحرف ترک فوجی کو سیاسی پناہ کے حوالے سے سوال کے جواب میں کہا کہ ہر کوئی جانتا ہے کہ یونانکی حکومت کاان باغیوں کو پناہ دینے کا اقدام غلط ہے، مزکورہ 8 باغی ترکی کے دو ہیلی کاپٹروں کو غیر قانونی طریقے سے یونان لے گئے تھے۔

باغی ترک صدر ِرجب طیب اردوان پر قاتلانہ حملے کے لیے ضلع مارمرس گئے تھے اور ہم نے اس حوالے سے تمام تر شواہد یونانی اداروں کے حوالے کر دیئے ہیں۔ اس کے باجود ان کو سیاسی پناہ دیا جانا ایک غلط فیصلہ ہے۔ انہوں نے حکومت یونان اور اس کے اداروں سے اپیل کی کہ وہ اس فیصلے کو واپس لیں۔

متعلقہ عنوان :