پشاور تعلیمی بورڈ نے آن لائن انرولمنٹ کیلئے عملہ کی تربیت کا آغاز کر دیا

جمعرات 10 مئی 2018 11:30

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 مئی2018ء) بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن پشاور نے آن لائن انرولمنٹ کے اجراء کے بعد متعلقہ اور ایجنسی کی سطح پر سکولوں کے کمپیوٹر آپریٹرز اور کلرکس کیلئے تربیتی ورکشاپ کا آغاز کر دیا ہے‘ جاری شیڈول کے مطابق کل 12مئی کو سینٹینئل ماڈل سکول چترال‘ 14مئی کو فرنٹیئر سوڈنٹس اکیڈمی شبقدر میں مہمند ایجنسی ‘ شبقدر اور ملحقہ علاقہ جات ‘ 14مئی کو الکریم پبلک سکول اینڈ کالج چارسدہ، ہری چند‘ مندنی‘ تنگی اور ملحقہ علاقوں‘ 15مئی کو حیات آباد ماڈل سکول پشاور میں حیات آباد‘ یونیورسٹی ٹائون‘ سفید ڈھیری ‘ اچینی‘ نوے کلے‘ پائوکہ‘ ابدرہ‘ کوہاٹ روڈ‘ ایف آر پشاور‘ خیبر ایجنسی اور ملحقہ علاقوں‘ 16مئی کو دی لیمپس کالج سسٹم دلہ زاک روڈ پشاور میں پشاور شہر‘ دلہ زاک روڈ‘ چارسدہ روڈ اور ملحقہ علاقوں جبکہ 16مئی کو ہیپی ڈے سکول پشاور صدر میں پشاور صدر ‘ ورسک روڈ اور ملحقہ علاقوں کے سکولوں کے کمپیوٹر آپریٹرز اور کلرکس کیلئے تربیتی ورکشاپ ہوگی‘ تمام نجی اور سرکاری ہائی و ہائرسیکنڈری سکولوں کے پرنسپل صاحبان کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے سکول کے کمپیوٹر آپریٹرز اور کلرکس کی ورکشاپ میں بروقت حاضری یقینی بنائیں۔

متعلقہ عنوان :