پی ٹی آئی رہنما اور معروف سماجی شخصیت ٹریفک حادثے میں جاں بحق

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات مئی 11:41

پی ٹی آئی رہنما اور معروف سماجی شخصیت ٹریفک حادثے میں جاں بحق
وہاڑی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10 مئی 2018ء) : مسلم لیگ ن کو پے در پے جھٹکے دینے کے بعد آج صبح پی ٹی آئی کو بھی ایک زبردست دھچکا لگ گیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی کے رہنما اور معروف سماجی شخصیت رانا طاہر محمود ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہو گئے۔ رانا طاہر محمود حلقہ 234 سے پی ٹی آئی کےسابق اُمیدوار بھی رہے ہیں۔ حادثے کے وقت رانا طاہر محمود کے ہمراہ ان کے 3 ساتھی بھی تھے جو شدید زخمی ہوئے ۔

رانا طاہر کے تینوں ساتھیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال وہاڑی میں طبی امداد دی جا رہی ہے۔ رانا طاہر کے اچانک جاں بحق ہونے پر پی ٹی آئی کے مقامی کارکن کافی افسردہ ہیں، پی ٹی آئی رہنماؤں نے بھی ان کی حادثاتی موت پر دکھ کا اظہار کیا۔ خیال رہے کہ آئندہ انتخابات سے قبل پی ٹی آئی کی ساکھ اور مقبولیت میں دن بدن اضافی ہوتا جا رہا ہے ۔

(جاری ہے)

حکومتی جماعت مسلم لیگ ن کی متاثر ہوتی ساکھ نے پی ٹی آئی کی مقبولیت میں مزید اضافہ کیا ہے ۔

یاد رہے کہ پانامہ لیکس کے بعد پی ٹی آئی ہی وہ واحد جماعت تھی جس نے اس معاملے کو سپریم کورٹ لے جانے پر اصرار کیا تھا اور پھر سپریم کورٹ نے پانامہ لیکس کیس کی سماعت مکمل کرنے کے بعد آرٹیکل 62 ایف ون کے تحت اقامہ کی بنیاد پر سابق وزیرا عظم نواز شریف کو نا اہل کیا تھا ، آرٹیکل 62 ایف ون کے تحت نا اہل ہونے پر نواز شریف کو پارٹی صدارت سے بھی ہاتھ دھونا پڑا جس کے بعد مسلم لیگ ن نے عدلیہ مخالف ایک بیانیہ چلایا جس پر پارٹی کے ہی کئی رہنماؤں نے مخالفت کی اور خود ہی پارٹی سے علیحدہ ہو گئے۔ مسلم لیگ ن کی متاثر ہوتی ساکھ پی ٹی آئی کے فائدے میں رہی اور اب حال ہی میں نہ صرف مسلم لیگ ن بلکہ پیپلز پارٹی سے بھی کئی انتخابی شخصیات پی ٹی آئی میں شامل ہو رہی ہیں۔