ایران پر نئی امریکی پابندیوں کا نفاذ پیش آئند ہفتے ہوگا،وائٹ ہائوس

ہم یہ سو فی صد یقین دہانی کراتے ہیں کہ ایران ایٹمی ہتھیار نہیں بنائے گا،ترجمان کی پریس بریفنگ

جمعرات 10 مئی 2018 12:21

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 مئی2018ء) امریکی حکومت کے واضح کیا ہے کہ ایران کے خلاف نئی اقتصادی پابندیاں آئندہ ہفتے عاید کی جائیں گی۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک بیان میں ترجمان وائٹ ہاؤس نے کہاکہ توقع ہے کہ ایران جوہری ہتھیارتیار نہ کرنے کی ضمانت فراہم کرے گا۔

(جاری ہے)

ترجمان سارہ سانڈرز نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم یہ سو فی صد یقین دہانی کراتے ہیں کہ ایران ایٹمی ہتھیار نہیں بنائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم ایران پر آخری درجے تک پابندیوں کے ذریعے دباؤ ڈالیں گے۔ معاہدے سے پہلے عاید کردہ تمام پابندیاں بحال کی جائیں گی۔ اس کے ساتھ ہم اضافی پابندیاں بھی عاید کریں گے۔

متعلقہ عنوان :