اسرائیل اور اسلامی ملک کے درمیان جنگ چھڑ گئی، گھمسان کی لڑائی

مقبوضہ وادی گولان میں شامی واسرائیلی فوج کے ایک دوسرے پر فضائی حملے ایک دوسرے کے حملے ناکام بنانے کا دعویٰ،گولان میں ایرانی فوج نے 20گولے اورمیزائل داغے،اسرائیلی فوج

جمعرات 10 مئی 2018 12:21

اسرائیل اور اسلامی ملک کے درمیان جنگ چھڑ گئی، گھمسان کی لڑائی
مقبوضہ وادی گولان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 مئی2018ء) مسلح عسکریت پسندوں نے شام کے اندر سے اسرائیل کے زیر تسلط علاقے وادی گولان پر میزائل حملہ کیا ہے جس کے بعد اسرائیل نے بھی جواب میں شام کے اندر میزائل حملہ کیا۔شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے ایک عسکری ذریعے کے حوالے سے اطلاع دی کہ شامی فضائی دفاعی فورس نے اسرائیل سے داغے گئے میزائل تباہ کر دیے۔

(جاری ہے)

ادھر اسرائیل نے وادی گولان میں میزائل حملے کی ذمہ داری ایران پر عاید کی ہے۔اسرائیلی فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ کرنل جوناتھن کونریکس نے کہا کہ شام کی طرف موجود وادی گولان میں ایرانی فوج نے اسرائیلی اہداف پر 20 گولے اور میزائل داغے۔انہوں نے کہا کہ اسرائیلی فوج نے بعض میزائل حملے ناکام بنا دیے۔ ان حملوں میں کسی قسم کے جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔ اسرائیلی فوج نے شام سے کیے گئے حملوں کے جواب میں بھرپور جوابی کارروائی کی ہے۔