نوجوت سنگھ سندھو پر آوارہ بیل نے حملہ کر دیا،دوصحافی بھی زخمی

سندھوٹیمپل کی تزئین و آرائش کا جائزہ لینے کے بعد جیسے ہی باہر آئے،بیل مجمے پر چڑھ دوڑا

جمعرات مئی 12:21

نوجوت سنگھ سندھو پر آوارہ بیل نے حملہ کر دیا،دوصحافی بھی زخمی
نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 مئی2018ء) کرکٹر سے سیاستدان بننے والے بھارتی پنجاب کے وزیرنوجوت سنگھ سندھوگزشتہ روز امرتسرمیں ایک آوارہ بیل کے حملے میں زخمی ہونے سے بال بال بچ گئے۔۔بھارتی ٹی وی کے مطابق وہ ایک گوردوارے کے باہر میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کررہے تھے جب یہ واقعہ پیش آیا۔

(جاری ہے)

نوجوت سنگھ سندھو امرتسر میں درگیانہ ٹیمپل کی تزئین و آرائش کا جائزہ لینے کے بعد جیسے ہی ٹیمپل سے باہر آئے ۔میڈیا کے نمائندوں نے انہیں گھیر لیا۔اسی دوران ایک آوارہ بیل بھی وہاں آ ٹپکااور مجمے پر حملہ کر دیا۔۔پولیس کا کہنا تھا کہ نوجوت سنگھ سندھو اس حملے میں بال بال بچ گئے جبکہ میڈیا کے دو نمائندوں کو معمولی چوٹیں آئیں۔