شمالی کوریا سے رہا امریکی فوجیوں سے ملاقات کا ہرکوئی مشتاق ہے،ٹرمپ

شمالی کوریا کی جانب سے رہافوجیوں کی خبر عوام کو دیتے ہوئے مجھے بے انتہا خوشی محسوس ہو رہی ہے،ٹوئیٹر پیغام

جمعرات 10 مئی 2018 12:21

شمالی کوریا سے رہا امریکی فوجیوں سے ملاقات کا ہرکوئی مشتاق ہے،ٹرمپ
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 مئی2018ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہاہے کہ شمالی کوریا میں قید تین امریکی شہریوں کو رہا کر دیا گیا ہے جس کے بعد وہ امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کے ہمراہ وطن واپس لوٹ رہے ہیں۔

(جاری ہے)

امریکی ٹی وی کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک ٹوئیٹر پیغام میں لکھاکہ مجھے یہ بتاتے ہوئے خوشی محسوس ہو رہی ہے کہ وزیر خارجہ اس وقت محو پرواز ہیں اور ان کے ساتھ شمالی کوریا سے واپسی پر تین افراد بھی موجود ہیں جن سے ملاقات کا ہر کوئی مشتاق ہے۔ یہ لوگ بظاہر صحت مند نظر آرہے ہیں۔ ٹرمپ نے کہاکہ وہ اینڈریوز ائیر فورس بیس پر اس پرواز کے اترنے کے بعد رہا ہو کر واپس لوٹنے والے تینوں مہمانوں سے ملاقات کے لیے وہاں موجود ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :