ایران کے ساتھ جوہری معاہدے سے ہرگز علیحدہ نہیں ہوں گے، برطانیہ

ٹرمپ کی جانب سے کیا جانے والا اعلان برطانیہ کے جائزے کو متاثر نہیں کرے گا،برطانوی وزارت خارجہ

جمعرات 10 مئی 2018 12:23

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 مئی2018ء) برطانوی وزارت خارجہ نے کہاہے کہ امریکا کی جانب سے علیحدگی کے فیصلے کے باوجود برطانیہ ایرانی جوہری معاہدے سے دست بردار ہونے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتا ہے۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے کیا جانے والا اعلان برطانیہ کے جائزے کو متاثر نہیں کرے گا۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ارکان پارلیمنٹ کے سامنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ جب تک بین الاقوامی معائنہ کار یہ کہیں گے کہ ایران معاہدے پر کاربند ہے اس وقت تک برطانہ اس سمجھوتے کی پاسداری کرے گا۔

برطانیہ، فرانس اور جرمنی نے جوہری معاہدے سے علیحدگی اختیار نہ کرنے کے لیے ٹرمپ کو قائل کرنے کی ہر ممکن کوشش کی تاہم یہ کاوشیں بے فائدہ رہیں۔برطانوی وزیر خارجہ نے امریکا پر زور دیا کہ وہ کوئی ایسا قدم نہ اٹھائے جس سے دیگر فریقوں کے لیے ایران کے ساتھ معاہدے پر عمل جاری رکھنے میں رکاوٹ پیدا ہو۔