قومی اداروں کے خلاف سوشل میڈیا پرمتحرک ٹیم کے پیچھے کون ہے؟ سراغ لگا لیا گیا

ایک سیاسی جماعت نے اپنی سوشل میڈیا ٹیم قومی اداروں کے خلاف متحرک کر رکھی ہے،ٹیم کو ایسے ممالک میں بجھوایا گیا ہے جہاں سائبر کرائم کے قوانین سرے سے ہی موجود نہیں؛ قومی اخبار کی رپورٹ میں انکشاف

Muqadas Farooq مقدس فاروق اعوان جمعرات مئی 12:26

قومی اداروں کے خلاف سوشل میڈیا پرمتحرک ٹیم کے پیچھے کون ہے؟ سراغ لگا ..
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔10ئی 2018ء ) ملک کی بڑی سیاسی جماعت نے اپنی سوشل میڈیا ٹیم قومی اداروں کے خلاف متحرک کر رکھی ہے۔یہ ٹیم سرکاری خرچے پر کام کر رہی ہے،ٹیم کو ایسے ممالک میں بجھوایا گیا ہے جہاں سائبر کرائم کے قوانین سرے سے ہی موجود نہیں۔۔سوشل میڈیا پر اکثر ایسی پوسٹیں نظر آتی ہیں جس میں قومی اداروں کے خلاف نا ازیبا زبان استعمال کی جاتی ہے۔

اور باقی لوگوں کو بھی قومی اداروں کے خلاف بولنے پر اکسایا جاتا ہے۔تاہم اب سوشل میڈیا پر قومی اداروں کے خلاف جاری اس مہم کے پیچھے کام کرنے والوں کا سراغ لگا لیا گیا ہے۔جنھیں انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔قومی اخبار کی ایک رپورٹ با خبر زرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ایک سیاسی جماعت نے اپنی سوشل میڈیا ٹیم قومی اداروں کے خلاف متحرک کر رکھی ہے۔

(جاری ہے)

یہ ٹیم سرکاری اخراجات پر کام کر رہی ہے۔جب کہ اس ٹیم کے کچھ ارکان کو ایسے ممالک میں بجھوایا گیا جہاں سائبر کرائم کے قوانین سرے سے ہی موجود نہیں ہیں۔یہ افراد ان ممالک میں بیٹھ کر قومی اداروں کے خلاف پاکستان سے بھیجی جانے والی پوسٹوں کو سوشل میڈیا پر ڈالتے ہیں۔اس ٹیم کا سراغ اس وقت لگایا گیا جب سوشل میڈیا پر قومی اداروں کے خالف جب پوسٹیں ڈالی گئیں تو جن لوگوں نےسب سے پہلے ان پوسٹوں کو پسند کیا تھا۔

وہ لوگ پہلےسے ہی اس طرح کے کاموں میں کئی مہینوں سے متحرک ہیں۔اور اس طرح سوشل میڈیا کے اندرون ملک اور بیرون ملک رابطوں کی کڑیا ں سامنے آ گئیں۔زرائع نے بتایا ہے کہ ان تمام افراد کے بارے میں مزید تفصیلات جمع کی جا رہی ہیں۔اور وقت آنے پر ان قومی اداروں کے خلاف پوسٹیں کرنے والے افراد کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا۔جس کے بعد ہی یہ لوگ بتا سکیں گے کہ ان لوگوں کو قومی اداروں کے خلاف یہ مہم چلانے کے لیے اخراجات کون مہیا کرتا تھا۔جس کی بدولت وہ قومی اداروں کےخلاف متحرک ہیں۔

متعلقہ عنوان :