رابی پیرزادہ کی فلموں کے بعد ڈرامہ سیریل میں بھی انٹری ، ریکارڈنگ میں مصروف

جمعرات 10 مئی 2018 12:35

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 مئی2018ء) گلوکارہ و اداکارہ رابی پیرزادہ کی فلموں کے بعد ڈرامہ سیریل میں بھی انٹری ، کیریئر کی پہلی ڈرامہ سیریل کی ریکارڈنگ میں مصروف ہو گئیں ۔ تفصیلات کے مطابق رابی پیرزادہ ڈرامہ ڈائریکٹر ارشی کی نئی ڈرامہ سیریل ’ نور بی بی ‘‘ میں کام کررہی ہیں ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز ڈرامے کی ریکارڈنگ لاہور میں ہوئی جس میں رابی پیرزادہ ، عثمان پیرزادہ اور زیب چوہدری نے اپنے حصے کے سین عکسبند کروائے ۔ریکارڈنگ کا سلسلہ آج بروز جمعہ بھی جاری رہے گا ۔ نجی ٹی وی چینل کے لئے بنائی جانے والی ڈرامہ سیریل کے پروڈیوسر برکت صدیقی ہیںجو خصوصی طور پر ڈرامے کی ریکارڈنگ کے لئے کراچی سے لاہور آئے ہیں۔