صائمہ خان کل سے نیلم تھیٹر عارفوالا میں اپنے فن کے جلوے دکھائیں گی

جمعرات 10 مئی 2018 12:35

صائمہ خان کل سے نیلم تھیٹر عارفوالا میں اپنے فن کے جلوے دکھائیں گی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 مئی2018ء)اداکارہ صائمہ خان کل ( جمعہ ) سے عارفوالا کے نیلم تھیٹر میں پرفارم کریں گی ۔تفصیلات کے مطابق اداکارہ صائمہ خان سنگھم تھیٹر میں کامیاب اسٹیج ڈرامہ کرنے کے بعد عارفوالا پہنچ گئی ہیں جہاں وہ آج بروز جمعہ سے نیلم تھیٹر میں شروع ہونے والے اسٹیج ڈرامے میں اپنے فن کے جلوے دکھائیں گی ۔

(جاری ہے)

ڈرامے کا سپیل پانچ روز پر مشتمل ہو گا جس کے لئے صائمہ خان نے خصوصی آئٹم اور ملبوسات بھی تیار کیے ہیں ۔ ڈرامے کے پروڈیوسر نجم زیدی ہیں ۔