ہر کام محنت ،لگن سے کرنے کے نتائج میری توقعات کے عین مطابق ملتے ہیں ‘سجل علی

جمعرات 10 مئی 2018 12:35

ہر کام محنت ،لگن سے کرنے کے نتائج میری توقعات کے عین مطابق ملتے ہیں ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 مئی2018ء) معروف اداکارہ سجل علی نے کہا ہے کہ مجھے اپنے کریئر کے آغاز سے بھرپور سپور ٹ میسر آئی جس سے آگے بڑھنے کا جذبہ پروان چڑھا ، ویسے بھی میں ہر کام محنت اور لگن سے کرنے کی قائل ہوں اور مجھے اس کے نتائج بھی میری توقعات کے عین مطابق ملتے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کامیابی اور ناکامی زندگی کا حصہ ہوتی ہے ،اس سے ہر گز نہیں گھبرانا چاہیے ،محنت انسان کیلئے کامیابی کی سیڑھی ہوتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نئے فنکاروں کو میرا پیغام ہے کہ سفارش اور شارٹ کٹ سے کامیابی نہیں ملتی اپنی تعلیم مکمل کرنے کے بعد اس شعبے میں قسمت آزمائی کریں اوراپنے سینئر فنکاروں کے تجربات سے بھرپور فائد ہ اٹھانا چاہیے ۔

متعلقہ عنوان :