وزارت منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات نے پی ایس ڈی پی کے تحت پٹرولیم و قدرتی وسائل ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے 15 ارب 51کروڑ 90 لاکھ روپے جاری کردیئے

جمعرات 10 مئی 2018 12:42

وزارت منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات نے پی ایس ڈی پی کے تحت پٹرولیم و قدرتی ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 مئی2018ء) وزارت منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں میں پٹرولیم و قدرتی وسائل ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے اب تک مجموعی طورپر 15 ارب 51کروڑ 90 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کئے ہیں، حکومت نے اس ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے رواں مالی سال میں 16 ارب 4 کروڑ 99لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز مختص کئے ہیں۔

(جاری ہے)

پلاننگ کمیشن کی طرف سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق حکومت نے سیالکوٹ میں گیس سکیموں کے لئے 10کروڑ20 لاکھ، ضلع گجرات میں گیس سپلائی سکیموں کے لئے 17 کروڑ ، ضلع خانیوال میں گیس سپلائی کے لئے 20کروڑ، ضلع لیہ میں گیس سپلائی کے لئے 40کروڑ، ضلع خوشاب میں گیس سپلائی کے لئے 12 کروڑ، ضلع اوکاڑہ میں گیس سپلائی کے لئے 25 کروڑ ، ضلع بھکر میں گیس سپلائی کے لئے 27 کروڑ، کوہاٹ میں گیس سپلائی کے لئے 50کروڑ، ضلع سیالکوٹ میں گیس سپلائی کے لئے 43 کروڑ، بہاولنگر میں گیس سپلائی کے لئے 50کروڑ روپے سمیت مختلف ترقیاتی منصوبوں کے لئے فنڈز جاری کردیئے ہیں۔