پورٹس اینڈ شپنگ ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے ایک ارب 45کروڑ 39 لاکھ روپے جاری

جمعرات 10 مئی 2018 12:42

پورٹس اینڈ شپنگ ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے ایک ارب 45کروڑ 39 لاکھ روپے ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 مئی2018ء) وزارت منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں میں پورٹس اینڈ شپنگ ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے اب تک مجموعی طورپر ایک ارب 45کروڑ 39 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کئے ہیں، حکومت نے اس ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے رواں مالی سال میں 12 ارب 77 کروڑ|56لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز مختص کئے ہیں۔

(جاری ہے)

پلاننگ کمیشن کی طرف سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق حکومت نے گوادر میں آئل سٹوریج کے ضمن میں زمین کی خریداری کے لئے 2کروڑ 90لاکھ، گوادر میں ورکشاپ کے ضمن میں زمین کی خریداری کے لئے 87 لاکھ، جی پی اے ہائوسنگ کمپلیکس کی اپ گریڈیشن کے لئے 14کروڑ 62لاکھ، ملا بینڈ ایریا میں ترقیاتی کاموں کے لئے 85کروڑ، سی پیک کے تحت ایسٹ بے ایکسپریس وے کی تعمیر کے لئے 18کروڑ روپے سمیت مختلف ترقیاتی منصوبوں کے لئے فنڈز جاری کردیئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :