ریونیو ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے 70کروڑ 71لاکھ روپے کے فنڈز جاری

جمعرات مئی 12:42

ریونیو ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے 70کروڑ 71لاکھ روپے کے فنڈز جاری
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 مئی2018ء) وزارت منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں میں ریونیو ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے اب تک مجموعی طورپر 70کروڑ 71لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کئے ہیں، حکومت نے اس ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے رواں مالی سال میں79 کروڑروپے سے زائد کے فنڈز مختص کئے ہیں۔

(جاری ہے)

پلاننگ کمیشن کی طرف سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق حکومت نے اسلام آباد میں ریجنل ٹیکس آفس کی تعمیر کے لئے 6کروڑ 40 لاکھ، پورے پاکستان میں ان لینڈ ریونیور آفسز کے قیام کے لئے 14کروڑ 80لاکھ، آئی ٹی ٹی ایم ایس سسٹم کے ترقیاتی کاموں کے لئے 14کروڑ روپے سمیت مختلف ترقیاتی کاموں کے لئے فنڈز جاری کئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :