لیگل پریکٹیشنرز بار کونسلز (ترمیمی) بل 2018ء قومی اسمبلی میں پیش

جمعرات 10 مئی 2018 12:42

لیگل پریکٹیشنرز بار کونسلز (ترمیمی) بل 2018ء قومی اسمبلی میں پیش
اسلام آباد۔ 10 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 مئی2018ء) لیگل پریکٹیشنرز بار کونسلز (ترمیمی) بل 2018ء قومی اسمبلی میں پیش کردیا گیا۔ جمعرات کو قومی اسمبلی میں سپیکر نے اجلاس کے آغاز پر کہا کہ ایجنڈے پر ایک بل ہے جو متعارف کرانا ہے۔

(جاری ہے)

شیریں مزاری نے کہا کہ بجٹ کے دوران بل کہاں سے لایا گیا ہے جس پر سپیکر نے کہا کہ صرف بل متعارف کرانا ہے۔ اس کے بعد وزیر قانون چوہدری محمود بشیر ورک نے لیگل پریکٹیشنرز بار کونسلز بل 2018ء پیش کیا۔