وزیر خزانہ مفتاع اسماعیل کل قومی اسمبلی میں بجٹ پر بحث سمیٹیں گے

جمعرات 10 مئی 2018 12:42

وزیر خزانہ مفتاع اسماعیل کل قومی اسمبلی میں بجٹ پر بحث سمیٹیں گے
اسلام آباد۔ 10 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 مئی2018ء) قومی اسمبلی میں آئندہ مالی سال 2018-19ء کے بجٹ پر بحث جمعرات کو بھی جاری رہی جبکہ کل جمعہ کو وزیر خزانہ مفتاع اسماعیل بجٹ پر بحث سمیٹیں گے۔ جمعرات کو قومی اسمبلی میں جمعیت علماء اسلام (ف) کے رکن قاری محمد یوسف نے بجٹ پر بحث کرتے ہوئے کہا کہ ترکی ہم سے آگے نکل گیا ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان کا عالم اسلام کے مسائل پر ردعمل سب سے پہلے آنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ معیشت کو سود سے پاک کیا جانا چاہیے۔ بجٹ میں مدارس کے لئے فنڈز نہیں ہیں۔ سودی نظام کے خاتمے کے لئے اس میں کچھ نہیں کیا گیا۔ کوہستان کی آبادی ایک تحصیل کے برابر بھی نہیں ہے تاہم بٹ گرام کے بعض علاقے اس میں شامل کرکے صوبائی حکومت نے کوہستان کو ضلع بنا دیا ہے یہ زیادتی ہے اس کا وفاق نوٹس لے۔