سندھ میں پانی کے بحران پر ارسا کا اجلاس فوری بلایا جائے، سید خورشید شاہ

جمعرات مئی 12:42

سندھ میں پانی کے بحران پر ارسا کا اجلاس فوری بلایا جائے، سید خورشید ..
اسلام آباد۔ 10 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 مئی2018ء) قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ سندھ میں پانی کا شدید بحران ہے اور جانوروں کو بھی پینے کا پانی میسر نہیں ہے اس معاملے پر ارسا کا فوری اجلاس بلایا جائے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو قومی اسمبلی میں نکتہ اعتراض پر خورشید شاہ نے کہا کہ سندھ میں پانی کے بحران کا سامنا ہے۔ حکومت اس پر ایمرجنسی لگائے۔ ارسا کا فوری اجلاس بلایا جائے۔ ہو سکتا ہے اس پر احتجاج کرنا پڑے۔ سپیکر نے کہا کہ وزیر آبی وسائل کو بلایا جائے۔ سید خورشید شاہ نے کہا کہ شیخ آفتاب کی میری طرح کوئی نہیں سنتا پارلیمنٹ بے بس ہے۔ حکومت نے اس پارلیمنٹ کو وہ اہمیت نہیں دی جو دینی چاہیے۔