فرانسیسی صدرکا ایرانی ہم منصب کو فون،جوہری ڈیل پر عملدرآمد جاری رکھنے کاعزم

تمام فریق اس ڈیل کے مؤثر عملدرآمد اور علاقائی سطح پر استحکام کی خاطر مل کر کام کرتے رہیں گے،فرانسیسی صدر

جمعرات مئی 13:11

پیرس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 مئی2018ء)فرانسیسی صدر ایمانوئل ماکروں نے اپنے ایرانی ہم منصب حسن روحانی پر زور دیا ہے کہ تہران حکومت عالمی جوہری ڈیل پر عمل پیرا رہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انہوں نے روحانی سے ٹیلی فون پر گفتگو میں کہا کہ امریکا کی طرف سے اس ڈیل سے دستبرداری کے باوجود یورپی ممالک اس تاریخی معاہدے پر کاربند رہیں گے۔ ماکروں کے دفتر کی طرف سے بتایا گیا کہ اس گفتگو میں دونوں رہنماؤں نے اتفاق کیا کہ تمام فریق اس ڈیل کے مؤثر عملدرآمد اور علاقائی سطح پر استحکام کی خاطر مل کر کام کرتے رہیں گے۔