وقت آگیا ہے یورپ سپر پاورکی حیثیت سے امریکاکی جگہ لے،صدرکمیشن

ایران جوہری معاہدے سے علیحدگی، یورپی یونین کمیشن کی صدرٹرمپ پر سخت تنقید،معاہدہ برقراررکھنے کا عزم

جمعرات 10 مئی 2018 13:11

برسلز (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 مئی2018ء) ایران کے ساتھ جوہری معاہدے سے پیچھے ہٹنے پر یورپی یونین کمیشن نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر سخت تنقید کی ہے، یورپی یونین نے ایران کے ساتھ تجارت کرنے والی کمپنیوں کے تحفظ کے اقدامات کرنے کا اعلان کیا ہے،جرمن ریڈیو کے مطابق یورپی یونین کمیشن کے صدر جین کلاڈ جنکر نے کہا کہ وقت ا ٓگیا ہے کہ یورپ سپر پاور کی حیثیت سے امریکا کی جگہ لے، انہوں نے کہا صدر ٹرمپ کے فیصلے سے ظاہر ہے کہ امریکا اتحادیوں کے تحفظات کو اہمیت نہیں دیتا.،یورپی یونین نے ایران سے تجارت کرنے والی کمپنیوں کے تحفظ کے لئے اقدامات کا اعلان کیا ہے، یورپی یونین کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اگر ایران پر پابندیاں لگیں تو ڈبلیو ٹی او کا در کھٹکھٹائیں گے، یورپی یونین نے امریکا کو خبردار کیا ہے کہ وہ عالمی تجارت کا ٹھیکدار نہ بنے�

(جاری ہے)