بھارت نواز سیاسی جماعتیں انسانیت کے خلاف بھارتی جرائم میں شراکت دار ہیں، میر شاہد سلیم

جمعرات مئی 13:16

جموں۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 مئی2018ء) مقبوضہ کشمیرمیں جموںوکشمیر پیپلز موومنٹ نے کہاہے کہ بھارت نواز سیاسی جماعتیں انسانیت کے خلاف بھارت کے جرائم میں شراکت دار ہیں۔ کشمیرمیڈیاسرو س کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنماء اور پیپلز موومنٹ کے چیئرمین میر شاہد سلیم نے جموں میں جاری ایک بیان میں کہاکہ پی ڈی پی اور نیشنل کانفرنس جیسی اقتدار کی بھوکی بھارت نواز سیاسی جماعتیںکشمیریوںکی ہمدردہونے کا ڈھونگ کر رہی ہیں جبکہ دراصل ان کے ہاتھ کشمیریوں کے خون سے رنگے ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ بھارت نواز سیاست دان نہتے کشمیریوں کے قتل عام میں بھارت کے شراکت دار ہیں۔ انہوںنے کہاکہ ان لوگوںنے کشمیرمیں اقتدار کیلئے بھارت سے اپنے ضمیروںکاسودا کر رکھا ہے ۔ میر شاہد سلیم نے کہاکہ یہی لوگ گزشتہ سات دہائیوں سے مسئلہ کشمیر کے حل میں بھی سب سے بڑی رکاوٹ رہی ہیں ۔ بھار ت نواز سیاست دانوں کے کل جماعتی اجلاس کو کشمیریوں کو بے وقوف بنانے کی ایک کوشش قراردیتے ہوئے انہوںنے کہاکہ بھارت نواز سیاست کبھی بھی کشمیریوں کے مفادات کے تحفظ میں سنجیدہ نہیں رہے ہیں۔