کشمیرمیں بھارت کے دن گنے جا چکے ہیں اور وہ 2025 ء تک مقبوضہ علاقے سے نکل جائے گا، مفتی ناصرالاسلام

جمعرات 10 مئی 2018 13:16

سرینگر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 مئی2018ء) مقبوضہ کشمیر کے نامزد مفتی اعظم اور مسلم پرسنل لا بورڈ کے نائب چیئرمین مفتی ناصر الاسلام نے کہا ہے کہ کشمیرمیں بھارت کے دن گنے جا چکے ہیں اور وہ 2025ء تک مقبوضہ علاقے سے نکل جائے گا۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق مفتی ناصر الاسلام نے سرینگر میں ایک انٹریو میںکہا کہ بھارت کشمیریوں کے خلاف جنگ ہرگز نہیں جیت سکتااور وہ جموںکشمیر کو اب زیادہ دیر تک اپنے ساتھ نہیں رکھ سکتا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ 2019 ء میں بھارت کی بڑی سیاسی جماعتیں یہ کہنا شروع کر دیں گی کہ کشمیرایک پیچیدہ مسئلہ ہے اور بھارت تمام حربے آزمانے کے باوجود کشمیریوں کی تحریک مزاحمت کو توڑنے میں ناکام رہا ہے لہذا اب اس کا کشمیر میں رہنما بے سود ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح سے عوامی رائے ہموار کرنے کے بعد وہ مقبوضہ علاقے سے نکل جائے گا۔ مفتی ناصر الاسلام نے کہا کہ بھارت کشمیر چھوڑنے سے پہلے یہاں کی نئی نسل اور معیشت کو تباہ کرنے کے ساتھ ساتھ یہاں بڑے پیمانے پر اخلاقی بے راہ روی پھیلائے گا۔ مفتی ناصر الاسلام نے مزید کہا کہ کشمیر میں اس وقت تحریک آزادی عروج پر ہے اور پروفیسرز اور انجینئرز بھی اس راہ میں اپنی جانیں لٹا رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :