کرینہ کپور خان کی نئی ورک آئوٹ وڈیو انسٹاگرام پر جاری

جمعرات 10 مئی 2018 13:16

ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 مئی2018ء) بالی وڈاداکارہ کرینہ کپور خان کی انسٹاگرام پر نئی ورک آئوٹ وڈیو جاری کر دی گئی۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق کرینہ کپور نے سونم کپور کے شادی کی تقریبات میں شرکت کے بعد دوبارہ سے اپنے کام کا آغاز کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

کرینہ کپور کی ٹرینر نمرتا پروہت نے کرینہ کپور خان کی سماجی میل جول کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ورک آئوٹ وڈیو شئیر کی ہے۔ کرینہ کپور ان دنوں فلم ’’ویرے دی ویڈنگ‘‘ پر کام کر رہی ہیں جس میں ان کے ہمراہ شیکھا تلسانیا، سوارا بھاسکر اور سونم کپور شامل ہیں، فلم یکم جون کو نمائش کے لئے پشی کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :