شیلپا شیٹھی کی اشتہار کی عکسبندی کے پردے کے پیچھے کی وڈیو جاری

جمعرات مئی 13:16

ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 مئی2018ء) بالی وڈ اداکارہ شیلپا شیٹھی نے اشتہار کی عکسبندی کے پردے کے پیچھے کی وڈیو جاری کر دی۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق شیلپا شیٹھی نے سماجی میل جول کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایک وڈیو شئیر کی ہے جس میں وہ ایک اشتہار کی عکسبندی کروا رہی ہیں جبکہ ان کا بیٹا ویان اشتہار کی ہدایتکاری دے رہا ہے۔

(جاری ہے)

شیلپا کا کہنا ہے کہ ان کے بیٹے ویان نے ابھی سے ہی اپنے کیرئیر کا انتخاب کر لیا ہے ان کا کہنا ہے کہ جب میں عکسبندی کروا رہی تھی تو میرا بیٹا سکرین کی طرف دیکھ کر رول کیمرہ ایکشن کہتے ہوئے دکھائی دے رہاتھا۔

متعلقہ عنوان :