انڈین پریمیر لیگ میں راجستھان رائلز اور چنائی سپر کنگز کی ٹیمیں کل مدمقابل ہونگی

جمعرات مئی 13:19

جے پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 مئی2018ء) انڈین پریمیر لیگ میں راجستھان رائلز اور چنائی سپر کنگز کی ٹیمیں کل جمعہ کو مدمقابل ہونگی ۔میڈیارپورٹ کے مطابق آئی پی ایل لیگ کے 43 ویں میچ میں راجستھان رائلز اور چنائی سپر کنگز کی ٹیمیں جے پور میں مدمقابل ہوں گی۔

(جاری ہے)

لیگ میں چنائی سپر کنگز کی ٹیم کی کارکردگی بہت بہتر ہے اور چنائی سپر کنگز کی ٹیم اب تک کھیلے گئے اپنے 10 میچوں میں سے 7 میچز جیت کر 14 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر دوسرے نمبر پر ہے۔ راجستھان رائلز کی ٹیم اب تک 10 میچ کھیل چکی ہے جبکہ وہ 8 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر چھٹے نمبر پر ہے ۔ واضح رہے کہ لیگ کا فائنل میچ 27 مئی کو کھیلا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :