جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈائون

جمعرات مئی 13:36

چیچہ وطنی۔10 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 مئی2018ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ساہیوال ڈاکٹر محمد عاطف اکرام نے کہا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کا آخری حد تک پیچھا کرکے ان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا اور امن دشمن عناصر سے بھی آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے ۔ اپنے دفتر میں ضلع بھر کے تھانوں کے ایس ایچ اوز سے اجلاس کے دوران انہوں نے ہدایت کی کہ تمام دستیاب وسائل اور صلاحیتیں بروئے کار لاتے ہوئے جرائم کا قلعہ قمع کیا جائے اورسائلین کو بلاتفریق انصاف کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے، بعد ازاں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے ڈی پی او نے بتایا کہ ماہ اپریل میں پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈائون کرتے ہوئے منشیات کے 71 اورناجائزاسلحہ کے 80 مقد مات درج کیے۔

اورملزمان کے قبضہ سے 1343 لیٹرشراب معہ13 عدد چالو بھٹیاں،13ڈرم شراب،18.516کلوگرام چرس,اورناجائزاسلحہ میںبندوق /رائفل4عدد پسٹل30بور61عدد ،ریوالور32 بور13عدد،کاربین2عدد، اورگولیاں260 برآمد کی گئیں ہیں۔

(جاری ہے)

قمار بازی کی07مقدمات میں45ملزمان گرفتار کئے گئے ۔ماہ اپریل کے دوران ای کٹیگری کی52شتہاری مجرمان بی کیٹگری کے 46مجرمان اشتہاری کوگرفتار کیا گیا۔

جبکہ اے /بی کیٹگری کی42عدالتی مفروران کو گرفتارکیا گیا۔ انہوں نے بتلایا کہ عارضی قیام گاہ کے 43مقدمات,سائونڈ سسٹم کی خلاف ورزی پر23مقدمات حساس مقامات سکیورٹی کے 08مقدمات اور وال چاکنگ کے 57مقدمات درج کئے گئے ۔ چوری ڈکیتی ،راہزنی،سرقہ مویشی ،سرقہ عام وغیرہ کے مقدمات میںگرفتارملزمان سے ماہ اپریل میںٹوٹل 6193950/-روپے ریکورکئے گئے۔ڈی پی او نے اس عزم کا اظہار کیا کہ عوام کے جان ومال کے تحفظ اور قانون کی عملداری کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا اور اس میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کیا جائے گا۔