پھلوں اور سبزیوں کی شیلف لائف میں خاطر خواہ اضافہ کیلئے بیرون ملک سے نیا جرم پلازم درآمد کرنے کا فیصلہ

جمعرات 10 مئی 2018 13:36

فیصل آباد۔10 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 مئی2018ء) پھلوں اور سبزیوں کی شیلف لائف میں خاطر خواہ اضافہ کیلئے بیرون ملک سے نیا جرم پلازم درآمد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے ذریعے پھلوں اور سبزیوں کی ایسی اقسام تیار کی جائیں گی جن کی شیلف لائف بہت زیادہ ہوگی اورانہیں وسطی ایشیائی ریاستوں ، عوامی جمہوریہ چین ،مشرق وسطیٰ اور دیگر ممالک کو برآمد کیا جاسکے گا۔

زرعی ماہرین نے بتایاکہ چونکہ عالمی سطح پر مکئی کی کھپت میں خاطر خواہ اضافہ ہونے کی توقع ہے اس لئے پاکستانی سائنسدانوں اور کاشتکاروں کو مکئی کی پیداوار بڑھانے کیلئے خصوصی کوششیں کرنی چاہئیں تاکہ بیرون ملک مکئی کی بڑھتی ہوئی مانگ کو پورا کر کے ملک کیلئے قیمتی زرمبادلہ کمایا جاسکے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مقامی زرعی تحقیقاتی ادارہ بین الاقوامی حیثیت کا حامل ہے اور اس ادارے میںموسم سرما کی سبزیوں ، تیلدار اجناس اور مکئی کی فصلوں میںتربیت کیلئے مختلف زرعی سائنسدانو ں کو خصوصی ٹریننگ فراہم کی جاتی ہے جو انتہائی خوش آئند اقدام ہے ۔

انہوں نے کہاکہ سبزیوں کی ہائی برڈ اقسام کی تیاری ، تحفظ نباتات ، سبزیوں کی نگہداشت اور کھادوں کے متوازن استعمال اور پیداوار بڑھانے کے دیگر طریقوں کے بارے میں ادارے میں ہونے والی تحقیق سے ماہرین زراعت بھر پور استفادہ کررہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :