مونگ کی فصل خریف کی کاشت وسط جون سے قبل مکمل کرکے بہترین پیداوار حاصل کی جاسکتی ہے، محکمہ زراعت

جمعرات 10 مئی 2018 13:36

فیصل آباد۔10 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 مئی2018ء) محکمہ زراعت کے ترجمان نے کہاہے کہ مونگ کی فصل خریف کی کاشت وسط جون سے قبل مکمل کرکے بہترین پیداوار حاصل کی جاسکتی ہے لہٰذا کاشتکار بروقت مونگ کی فصل خریف کی کاشت یقینی بنائیں ۔ انہوںنے بتایاکہ دال مونگ کا شمار موسم خریف کی اہم فصلات میں ہوتاہے جس میں 20 سے 25 فیصد تک پروٹین ہوتی ہے جو انسانی غذاء کے ساتھ ساتھ اس کے جسم کا اہم جزو بھی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ مونگ کے پودوں کی جڑوں میں پائے جانیوالے جراثیم منکے بناکر ہواسے نائٹروجن حاصل کرتے ہیںاور پودوں کو خوراک کی فراہمی کا باعث بھی بنتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ مذکورہ پودے کی جڑیں گلنے سڑنے کے بعد زمین کی زرخیزی میں اضافہ کرتی ہیں۔ انہوںنے کہاکہ کاشتکار آبپاش علاقوں میں ریتلی میرازمین پر مونگ کی فصل کاشت کرکے بہتر مالی منافع حاصل کرسکتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ مونگ کو تر وتر حالت میں ڈرل کے ساتھ ایک فٹ کے فاصلے پر قطاروں میں جبکہ بارش والے علاقوں میں پٹڑیوں پر کاشت کیاجاسکتاہے۔

متعلقہ عنوان :