Live Updates

گوجرانوالہ سےرانانذیر کی تحریک انصاف میں شمولیت پر نواز شریف کا رد عمل

میں نے بھی سنا ہے کہ رانا نذیر تحریک انصاف میں جا رہے ہیں،رانانذیر کے بیٹے نےپارٹی صدارت کےلیے مجھے ووٹ نہیں دیا تھا،سابق وزیر اعظم و قائد مسلم لیگ ن نواز شریف کی میڈیا سے گفتگو

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعرات 10 مئی 2018 13:22

گوجرانوالہ سےرانانذیر کی تحریک انصاف میں شمولیت پر نواز شریف کا رد ..
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔10مئی 2018ء) گوجرانوالہ سے پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما رانانذیر کی تحریک انصاف میں شمولیت پر سابق وزیر اعظم و قائد مسلم لیگ ن نواز شریف نے میڈیا سے گفتگو کے دوران اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں نے بھی سنا ہے کہ رانا نذیر تحریک انصاف میں جا رہے ہیں۔نواز شریف کا مزید کہنا تھا کہ رانانذیر کے بیٹے نےپارٹی صدارت کےلیے مجھے ووٹ نہیں دیا تھا۔

یاد رہے مسلم لیگ ن کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی رانا عمر نذیر نے پی ٹی آئی میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا تھا۔رانا عمر نذیر آج پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان سے ملاقات کریں گےجس کے بعد وہ پی ٹی آئی میں شمولیت کا باقاعدہ اعلان کریں گے۔ پی ٹی آئی کے سیکرٹری اطلاعات فواد چودھری نے بھی ایم این اے رانا عمر نذیر کے پی ٹی آئی میں شامل ہونے کی تصدیق کی ہے۔

(جاری ہے)

گذشتہ روز نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے دعویٰ کیا تھا کہ مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی رانا عمر نذیر کل پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہوں گے۔یاد رہے کہ رانا عمر نذیر نے2013ء کے انتخابات میں حلقہ این اے 99 گوجرانوالہ سے مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر الیکشن لڑا اور کامیاب ہوئے ۔ خیال رہے کہ آئندہ عام انتخابات سے قبل سیاسی جماعتوں میں جوڑ توڑ جاری ہےی رہنما اپنی پارٹیوں کو چھوڑ کر دوسری پارٹیوں میں شامل ہو رہے ہیں، ملک کے اس سیاسی ماحول میں اب تک سب سے زیادہ وکٹیں پی ٹی آئی نے حاصل کی ہیں۔

یاد رہے کہ گذشتہ روز جنوبی پنجاب صوبہ محاذ کے رہنماؤں نے بھی پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کی جس میں جنوبی پنجاب صوبہ محاذ نے پی ٹی آئی میں ضم ہونے کا باقاعدہ اعلان کیا۔۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات