حضرت سخی لعل شہبازقلندرکے عرس کے حوالے تین روزہ تقریبات کااہتمام

جمعرات مئی 13:41

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 مئی2018ء)گذشتہ سالوں کی طرح امسال بھی معروف روحانی شخصیت حضرت سخی لعل شہبازقلندرکے عرس کے حوالے سے تین روز ہ تقریبات محلہ عیسیٰ نعلبندگنج پشاورمیں منعقدہوئیں جس میں عقیدت مندوںنے کثیرتعدادمیں شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پرقلندری دھمال کابھی اہتمام کیاگیا۔تقریبات کے آخری روزمیں خالدمحمودتاجی قلندری نے ملک وقوم کی سلامتی کیلئے خصوصی دعابھی کرائی۔