سوات،کمشنر ملاکنڈ ڈویژن کابیوٹیفیکیشن پراجیکٹ کامعائنہ

جمعرات 10 مئی 2018 13:41

سوات۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 مئی2018ء) کمشنر ملاکنڈ ڈویژن سید ظہیرالاسلام شاہ نے ڈپٹی کمشنر سوات شاہد محمود، ضلع ناظم سوات محمد علی شاہ اورمتعلقہ محکموں کے سربراہان کے ہمراہ جاری ترقیاتی کاموںاور بیوٹیفیکیشن پراجیکٹ کا مشترکہ معائنہ کیا۔

(جاری ہے)

اس دوران انہوں نے کام کی رفتار اور میٹریل کے معیارکا جائزہ لیا۔ کمشنرنے ٹیم کے ہمراہ نیوسبزی منڈی،تختہ بندروڈاور قمبر بائی پاس پر جاری کام کا بھی معائنہ کیا۔انہوں نے متعلقہ حکام کوسختی سے ہدایت کی کہ وہ کام کے معیار اور رفتار پر خاص توجہ دیں۔

متعلقہ عنوان :