مینگورہ،مصالحتی کونسل کے ارکان میں انعامات تقسیم

جمعرات 10 مئی 2018 13:41

سوات۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 مئی2018ء) پولیس سٹیشن مینگورہ میں مصالحتی کونسل نے درجنوںمقدمات میں بروقت فیصلہ اور راضی نامہ کرنے پرڈی پی او سوات کیپٹن (ر) واحد محمود نے کونسل کے ارکان میں انعامات تقسیم کئے۔

(جاری ہے)

ڈی پی اونے بڑی تعداد میںرجسٹرڈ کیسزحل کرنے اور فریقین میں باہم مصالحت کرانے عوام الناس کے اعتماد پر پورا اترنے پر ’ ڈی آر سی‘ کے کردار کو سراہتے ہوئے ان کے لگن اورحوصلے کی تعریف کی۔اور کہا کہ DRC کی ضروریات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرتے ہوئے ہر ممکن سہولیات دی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :