چارسدہ میں اے اے ایکسچینج کمپنی کاباضابطہ افتتاح کردیا گیا

جمعرات 10 مئی 2018 13:41

چارسدہ میں اے اے ایکسچینج کمپنی کاباضابطہ افتتاح کردیا گیا
چارسدہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 مئی2018ء) چارسدہ میں اے اے ایکسچینج کمپنی کا باضابطہ افتتاح ڈپٹی کمشنر چارسدہ منتظر خان نے کر دیا اس موقع پر اے اے ایکسچینج کے سی ای او مسعود اختر بھی موجود تھے جنہوں نے اے اے ایکسچینج کمپنی کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر چارسدہ کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اے اے ایکسچینج پاکستان کی بڑی ایکسچینج کمپنی میں سے شمار کیا جاتا ہے اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ایکسچینج پالیسی ڈیپارٹمنٹ کے جانب سے ایک مکمل ایکسچینج کمپنی کا اعزاز حاصل ہے انہوں نے کہا کہ اے اے ایکسچینج کی چارسدہ میں قیام سے یہاں کے رہائشیوں کو رقم وصول کرنے ،بھجوانے اور کرنسی ایکسچینج کروانے میں بہت سہولت میسر ہوگی۔

متعلقہ عنوان :