اسرائیلی فوج کا شام میں موجود ایرانی متعدد فوجی اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

جمعرات مئی 13:42

مقبوضہ بیت المقدس۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 مئی2018ء) اسرائیلی فوج نے شام میں موجود ایران کے متعدد فوجی اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔ جرمن خبررساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فوج کے ترجمان نے اپنے ایک بیان میں میںکہا ہے کہ گولان پہاڑیوں پر موجود اسرائیلی چوکیوں پر ایرانی راکٹ حملوں کے جواب میں یہ کارروائی کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ اسرائیل نے راکٹ فائر کیے جانے والے مقامات اور ایران کے خفیہ اڈوں کو نشانہ بنایا ہے۔ تاہم اسرائیل نے یہ بھی کہا ہے کہ وہ ایران کے ساتھ فوجی محاذ پر شدت نہیں چاہتا۔ قبل ازیں اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا تھا کہ ایران نے شامی سرزمین سے 20 راکٹ فائر کیے تھے اور ایسا ایک ایرانی پاسدران انقلاب کے ایک کمانڈر کے حکم پر کیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :