بھارت میں طوفان اور بارش، کم از کم 11 افراد ہلاک،25ذخمی

جمعرات مئی 13:42

بھارت میں طوفان اور بارش، کم از کم 11 افراد ہلاک،25ذخمی
نئی دہلی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 مئی2018ء) شمالی بھارت میں شدید طوفان اور بارشوں کی وجہ سے کم از کم11 افراد ہلاک اور 25 زخمی ہو گئے ہیں۔ جرمن خبررساں ادارے کے مطابق بھارت میں ایک ہفتے کے دوران آنے والا یہ دوسرا ایسا طوفان ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی حکام کا کہنا ہے کہ اترپردیش کے مغرب میں آنے والے اس طوفان کی وجہ سے درخت جڑوں سے اکھڑ گئے جبکہ متعدد گھر بھی منہدم ہوئے ہیں۔ کئی شہروں اور دیہاتوں میں بجلی کا نظام درہم برہم ہو گیا ہے۔ اس سے پہلے آنے والے طوفان کے نتیجے میں ایک سو بیس افراد ہلاک اور دو سو کے قریب زخمی ہو گئے تھے۔ چھ ہفتے بعد بھارت میں مون سون کا موسم بھی شروع ہونے والا ہے۔