کینیا میں ڈیم ٹوٹنے سے بڑے پیمانے پر تباہی کے خدشہ

جمعرات 10 مئی 2018 13:42

نیروبی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 مئی2018ء) افریقی ملک کینیا میں گزشتہ رات ایک ڈیم ٹوٹنے سے بڑے پیمانے پر تباہی اور ہلاکتوں کے خدشات ہیں۔ مقامی حکام کا کہنا ہے کہ ڈیم شدید بارشوں کی وجہ سے تباہ ہوا ہے۔

(جاری ہے)

جرمن خبررساں ادارے کے مطابق متاثرہ ڈیم دارالحکومت نیروبی سے 190 کلومیٹر شمال مغرب میں واقع ہے۔ جاری ہونے والے بیان کے مطابق ڈیم کے پانی سے ہونے والی تباہی کے ابتدائی تخمینے ابھی لگائے جا رہے ہیں اور مقامی افراد کو شدید جانی و مالی نقصان پہنچا ہے۔ کینیا ریڈ کراس کے مطابق ان کا ادارہ اب تک تقریبا 40 افراد کو ریسکیو کر چکا ہے۔