صومالیہ میں مزید ایک حملہ،11 افراد ہلاک

جمعرات 10 مئی 2018 13:42

مو غا دیشو۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 مئی2018ء) صومالیہ میں ہونے والے ایک حملے کے نتیجے میں کم از کم 11 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔جرمن خررساں ادارے کے مطابق یہ دھماکا دارالحکومت موغا دیشو سے 70 کلومیٹر شمال مغرب میں واقع ایک چھوٹے سے شہر میں ہوا ہے۔

(جاری ہے)

دھماکے کے مقام سے قریب ہی امریکی فوجیوں کا ایک اڈہ بھی موجود ہے۔ اس علاقے میں الشباب کے عسکریت پسند سرگرم ہیں تاہم ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ ایک مارکیٹ میں ہونے والا یہ دھماکا آیا خودکش حملہ تھا یا نہیں ۔