سریاب روڈ تیرہ میل کے مقام پر ریلوے ٹریک پر دھماکہ ،

2فٹ ریلوے ٹریک تباہ ہوا،ریلوے ٹریک مرمت کے بعد دوبارہ بحال

جمعرات 10 مئی 2018 13:42

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 مئی2018ء) کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ تیرہ میل کے مقام پر ریلوے ٹریک پر دھماکہ ،دھماکے کے نتیجے میں2 فٹ ریلوے ٹریک تباہ ہو گیاجسے ریلویز کی آمدورفت معطل رہی،پولیس کے مطابق جمعرات کو کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ تیرہ میل کے مقام پرنامعلوم مسلح افراد نے ریلوے ٹریک پر دھماکہ خیز مواد نصب کیا جس کے نتیجے میں ایک زور دار دھماکہ ہوا دھماکے میں 2فٹ ریلولے ٹریک تباہ ہوگیا،سیکورٹی فورسزاور بی ڈی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا،ریلوے حکام کے مطابق دھماکے سے تباہ ہونے والے ریلوے ٹریک کو ضروری مرمت کے بعد آمدورفت کے لیے بحال کردیا گیا ہے جبکہ سیکورٹی فورسز نے علاقے کی ناکہ بندی کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔

متعلقہ عنوان :