ہر ادارے کو آئینی حدود میں رہ کر کام کرنا چاہیے، شیخ روحیل اصغر

جمعرات 10 مئی 2018 13:45

ہر ادارے کو آئینی حدود میں رہ کر کام کرنا چاہیے، شیخ روحیل اصغر
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 مئی2018ء) مسلم لیگ (ن) کے رہنما رکن قومی اسمبلی شیخ روحیل اصغر نے کہا ہے کہ ملک نئے تجربات کا متحمل نہیں ہو سکتا‘ پارلیمنٹ ایک بالادست ادارہ ہے ‘ ہر ادارے کو آئینی حدود میں رہ کر کام کرنا چاہیے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اختیارات سے تجاوز کے اعتراف کے باوجود پرویز مشرف کوکسی نیطلب نہیں کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ملک نئے تجربات کا متحمل نہیں ہو سکتا۔ پارلیمنٹ ایک بالادست ادارہ ہے ہر ادارے کو آئینی حدود میں رہ کر کام کرنا چاہیے۔ اگر ادارے صحیح سمت میں کام کرتے تو ملک ترقی کرتا‘ جمہوریت پروان چڑھتی ادارے بھی مضبوط ہوتے۔