مفروضوں پر الزام کی کوئی اہمیت نہیں،

نیب کواس طرح کا بیان نہیں دینا چاہیے تھا، صاحبزادہ طارق اللہ

جمعرات مئی 13:45

مفروضوں پر الزام کی کوئی اہمیت نہیں،
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 مئی2018ء) جماعت اسلامی پاکستان کے قومی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر صاحبزادہ طارق اللہ نے کہا ہے کہ مفروضوں پر بیان دینا اداروں کے شایان شان نہیں‘ ہونا تو چاہیے تھا کہ کسی ثبوت اور دلائل کے ساتھ بات ہوتی تو اس کی کوئی اور اہمیت ہوتی۔

(جاری ہے)

جمعرات کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے بھارت میں 4.9 ارب ڈالر بھیجنے کے الزام کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ نیب کو مفروضوں پر اس طرح کا بیان نہیں دینا چاہیے تھا ان کے شایان شان یہ نہیں۔ چاہیے تو یہ تھا کہ کسی ثبوت اور دلائل کے ساتھ بات ہوتی تو اس کی کوئی اہمیت ہوتی۔ مفروضوں پر الزام کی کوئی اہمیت نہیں ہے۔