سابق وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے 4.9 ارب ڈالربھارت بھیجنے کے الزام پر پارلیمان کی کمیٹی بننی چاہیے، نواب یوسف تالپور

جمعرات 10 مئی 2018 13:45

سابق وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے 4.9 ارب ڈالربھارت بھیجنے کے الزام ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 مئی2018ء) پیپلز پارٹی کے رہنما نواب یوسف تالپور نے کہا ہے کہ قومی احتسابی بیورو کی جانب سے سابق وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے 4.9 ارب ڈالر بھارت بھیجنے کے الزام پر پارلیمان کی کمیٹی بننی چاہیے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے بھی سابق وزیراعظم پر الزامات کے حوالے سے چیئرمین نیب کو بلانے کی بات کی‘ ہم سمجھتے ہیں کہ چیئرمین نیب کو پارلیمان میں بلانے کی ضرورت نہیں وہ اپنا کام کریں اور اس بات کی مکمل تحقیقات کرکے حقائق سامنے لائیں۔

انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم کی جانب سے بھارت بھیجی جانے والی رقوم پر پارلیمان کی کمیٹی بنانا چاہیے جو معاملے کی خود تحقیقات کرے‘ حقائق سامنے لائے۔ اگر رقم بھارت نہیں گئی تو پھر چیئرمین نیب اس بات کی وضاحت کریں۔ انہوں نے اس طرح کا بیان کیوں دیا ہے۔