امریکی ریاست کیلیفورنیا میں گرین ہائوس گیسز کے اخراج میں کمی کے لئے کوششوں کے سلسلہ میں نئے گھروں پر شمسی توانائی کے پینل لگوانا ہوں گے

جمعرات مئی 13:48

لاس اینجلس ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 مئی2018ء) امریکی ریاست کیلیفورنیا میں گرین ہائوس گیسز کے اخراج میں کمی کے لئے کوششوں کے سلسلہ میں نئے گھروں پر شمسی توانائی کے پینل لگوانا ہوں گے اس طرح کیلیفورنیا ہر رہائشی عمارت پر جنوری 2020 سے سولر پینل رکھنے والی پہلی امریکی ریاست ہو گی۔

(جاری ہے)

امریکی میڈیا کے مطابق کیلیفورنیا انرجی کمیشن نے کہا ہے کہ کمیشن کے ممبر بننے والے تمام رہائشیوں کو ماہانہ 40 ڈالرز ادا کرناہوں گے جبکہ انکے گھروں اور رہائشی عمارتوں کو روشنی کی فراہمی ، ٹھنڈا رکھنے یا گرم رکھنے پر آنے والے اخراجات میں 80 ڈالرز کی بچت ہو گی کمیشن نے کہا ہے کہ اس کے نئے اقدامات اور نئے متعینہ معیارات سے گرین ہائوس گیسز کے اخراج مین بڑی مدد ملے گی ۔

دریں اثناء کیلیفورنیا کے متعلقہ علاقہ کے تمام رہائشیوں نے کہا ہے کہ وہ کمیشن کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے اس کی رکنیت لیں گے۔ دریں اثناء ناقدین نے کہا ہے کہ پہلے ہی مکانات کی قلت کی شکار ریاست میں مکانات کی لاگت میں 100000 ڈالرز کا اضافہ ہو جائے گا۔

متعلقہ عنوان :