Live Updates

نیب بہت سے معاملات میں اختیارات سے تجاوز کر رہا ہے ،ْ

وزیر اعظم کی پارلیمنٹ میں گفتگو خوش آئند ہے ،ْ نواز شریف

جمعرات 10 مئی 2018 14:06

نیب بہت سے معاملات میں اختیارات سے تجاوز کر رہا ہے ،ْ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 مئی2018ء) سابق وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ قومی احتساب بیورو (نیب) بہت سے معاملات میں اختیارات سے تجاوز کر رہا ہے ،ْچیئرمین نیب سے متعلق وزیراعظم کی پارلیمنٹ میں گفتگو خوش آئند ہے ،ْپرویز مشرف نے اپنے عرائم کی تکمیل کیلئے نیب کا قانون بنایا ،ْآمر کے بنائے ہوئے قوانین جتنی جلدی ختم کردیں ملک کے لیے بہتر ہوگا ،ْسوشل میڈیا پر چل رہا ہے کہ ٹائی ٹینک ڈوبنے کی وجہ سامنے آ گئی ،ْ ٹائی ٹینک ڈوبنے پر نواز شریف کو نوٹس کا امکان ہے ،ْاللہ نہ کرے ہماری قسمت عمران خان کی طرح ہو ۔

جمعرات کو احتساب عدالت میں صحافیوں سے غیررسمی گفتگو کے دوران نواز شریف نے کہا کہ آمر کا بنایا ہوا قانون ختم ہونا چاہیے تھا ،ْپرویز مشرف نے اپنے عزائم کی تکمیل کیلئے نیب کا قانون بنایا تاہم اب فیصلے کا وقت ہے کہ ملک میں جمہوری حکومتوں کے قانون چلیں گے یا آمروں کے۔

(جاری ہے)

سابق وزیراعظم نے کہا کہ نیب بہت سے معاملات میں اختیارات سے تجاوز کر رہا ہے ،ْاگر نیب کی طرف سے کوئی چیز سامنے آنی ہوتی تو پہلے 10 روز میں آجاتی، جب تک نیب کو ثبوت نہ مل جائے یہ ٹرائل آگے بڑھتا رہے گا ،ْ ان صندوقوں میں کچھ نہیں، آٹھ ماہ گزر گئے کچھ نہیں ملا، واجد ضیاء کے صندوق تین ماہ سے آرہے ہیں۔

۔انہوںنے کہاکہ آمر کے بنائے ہوئے قوانین جتنی جلدی ختم کردیں ملک کیلئے بہتر ہوگا۔ انہوںنے کہاکہ ہم ترقیاتی کاموں اور فلاح و بہبود میں مصروف رہے جس کی وجہ سے اس طرف دھیان نہیں گیا۔سابق وزیراعظم نے کہا کہ سوشل میڈیا پر چل رہا ہے کہ ٹائی ٹینک ڈوبنے کی وجہ سامنے آ گئی اور ٹائی ٹینک ڈوبنے پر نواز شریف کو نوٹس کا امکان ہے۔گوجرانوالہ سے رانا نذیر کی تحریک انصاف میں شمولیت پر نواز شریف نے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں نے بھی سنا ہے کہ وہ تحریک انصاف میں جا رہے ہیں، ان کے بیٹے نے پارٹی صدارت کیلئے مجھے ووٹ نہیں دیا تھا۔

نواز شریف نے کہا کہ عمران خان کی کسی بات پر اعتبار نہیں کیا جا سکتا ،ْوہ سیاستدان ہی کیا جس کی بات پر اعتبار نہ کیا جائے۔عمران خان کی بریت سے متعلق سوال پر نواز شریف نے کہا کہ اللہ نہ کرے ہماری قسمت عمران خان کی طرح ہو ۔انہوںنے کہاکہ جو لوگ شامل ہوئے وہ تحریک انصاف کے ساتھ اور عوام ہمارے ساتھ ہیں، جنوبی پنجاب محاذ کے جو لوگ پی ٹی آئی میں شامل ہوئے انہیں کوئی جانتا تک نہیں۔صحافیوں سے گفتگو کے دوران نواز شریف سے جب پوچھا گیا کہ آپ وفاق کے زیر انتظام قبائلی علاقے (فاٹا) کو علیحدہ صوبہ بنانے کے حق میں ہیں یا خیبرپختوںوا میں ضم کرنے کی تو اس پر نواز شریف کی جانب سے کوئی جواب نہیں دیا گیا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات