Live Updates

نواز شریف کا اپنے کارکنوں کو اب تک کا سب سے بڑا سرپرائز

جانتے ہیں کون ’ن‘ لیگ میں شامل ہونے جا رہا ہے؟ لیگیوں میں خوشی کی لہر

جمعرات 10 مئی 2018 14:06

نواز شریف کا اپنے کارکنوں کو اب تک کا سب سے بڑا سرپرائز
ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 مئی2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کل جمعہ کو ملتان میں جلسہ کرے گی ،میاں نواز شریف نے ملک کے سینئرسیاست دان جاوید ہاشمی کو بھی جلسے میں شرکت کا دعوت نامہ بھیجا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق جلسے میں نواز شریف اور مریم نوز شریف کی موجودگی میںجاوید ہاشمی شرکت کرکے پارٹی میں دوبارہ شمولیت اختیار کر سکتے ہیں۔واضح رہے کہ جاوید ہاشمی ن لیگ چھوڑ کر پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہو ئے تھے تاہم شدید اختلافات کے بعد انہوں نے پی ٹی آئی کو بھی خیرباد کردیا تھا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات