چیئر مین این ڈی ایم اے کی نیول چیف سے ملاقات ،ْ

باہمی دلچسپی اور پیشہ وارانہ امور پر تبادلہ خیال

جمعرات 10 مئی 2018 14:06

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 مئی2018ء)چیئر مین نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل عمر محمود حیات نے پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی سے نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں ملاقات کی ۔

(جاری ہے)

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے چیئر مین اور نیول چیف کے سربراہ کے درمیان ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی اور پیشہ ورانہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔نیول چیف نے ملک میں کسی بھی ناگہانی آفت کے دوران پاک بحریہ کی ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کرائی جس کے بعد چیئر مین نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے پاک بحریہ کی جانب سے مدد کی پیشکش کا خیر مقدم کیا