ملک میں پولٹری، ڈیری اورلائیوسٹاک کے شعبے کے فروغ کیلئے کراچی میں بین الاقوامی نمائش رواں سال جولائی میں منعقد ہوگی

جمعرات 10 مئی 2018 14:17

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 مئی2018ء) ملک میںپولٹری، ڈیری اورلائیوسٹاک کے شعبے کے فروغ کیلئے کراچی میں بین الاقوامی نمائش رواں سال جولائی میں منعقد ہوگی۔

(جاری ہے)

یہ نمائش سندہ بورڈ آف انویسٹمنٹ، ڈیری اینڈپولٹری ایسوسی ایشنز اورچھوٹے اوردرمیانے درجے کے کاروبارکے فروغ کیلئے قائم ادارہ سمیڈاکے تعاون سے منعقدہوگی۔ذرائع کے مطابق نمائش میں امریکا، ملائشیاء،ہالینڈ، قطر، اورآسٹریلیا سمیت کئی ممالک کے مندوبین اور200سے زائد کمپنیوں کے نمائندے شرکت کریں گے۔

متعلقہ عنوان :